Home / Uncategorized / سلطان صلاح الدین ایوبی قسط نمبر 3

سلطان صلاح الدین ایوبی قسط نمبر 3

مسلمان حکمرانوں میں اِتحاد بالکل ختم ہو چُکا تھا  وہ عیاش ہو گئے تھے شراب اور عورت نےجہاں اُن کی زندگی رنگین بنا رکھی تھیوہاں عالمِ اِسلام اور خُدا کے اِس عظیم مذہب کا مُستقبل تاریک ہو رہا تھا ان امیروں ،اور وزیروں  کے حرام غیر مسلم اور حسین لڑکیوں سے بھرے پڑے تھے زیادہ تر لڑکیاں یہودی اور عیسائی تھیں جنھیں خاص تربیت دے کر اُن حرموں میں داخل کیا گیا تھا غیر معمولی حسن اور اداکاری رکھنے والے یہ لڑکیاں مسلمانوں  حکمرانوں کو دیمک کی طرح کھا رہی تھی اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ صلیبی جن میں خاص طور پر فرنگی شامل تھے مسلمانوں کی سلطنتوں کو آہستہ آہستہ ہڑپ کرتے جا رہے تھے بعض مسلم حکمران شاہ فرینک کو سالانہ جزیہ یا ٹیکس ادا کر رہے تھے جن کی حیثیت غُنڈہ  کی سی تھی صلیبی اپنی جنگی قوت کے رُعب سے اور چھوٹے موٹے حملوں سے حُکمرانوں کو ڈراتے رہتے  کچھ علاقوں پر قبضہ کر لیتے ،تاوان اور ٹیکس لیتے  ان کا مقصد یہ تھا کہ آہستہ آہستہ دنیائے اسلام کو ہڑپ کر جائیں مسلمان حکمران اپنی رعایا کا خون چوس کرٹیکس دیتے تھے فرقہ پرستی کے بیج بھی بو دیے گئے تھے ۔ اِن میں سب سے خطرناک فرقہ حسن بن صباح کا تھا جو صلاح الدین ایوبی کی جوانی سے ایک صدی پہلے مرض وجود میں آیا یہ لوگ خود کو فدائی کہلواتے تھے بعدین اِن کا نام حشیشن پڑگیا کیونکہ یہ اپنے دشمن کو حشیش کا نشہ دے کر جال میں پھنساتے تھے صلاح الدین ایوبی نے بچپن میں ہی سپاہ گری سیکھی نورُالدِّین زنگی نے آپ کو جنگی چالیں سیکھائی
صلاح الدین ایوبی نے فنِ حربُ و ضرب میں جاسوسی، کمانڈو، اور گوریلا جنگ کو اہمیت دی آپ کو جب مِصر کا وائسرائے اور کمانڈر انچیف بنا کر بھیجا گیا تو اُن سنئیر افسروں نے ہنگامہ برپا کر دیا جو اِس عُہدے کی آس لگائے بیٹھے تھے اُن کی نظر میں آپ ابھی طِفلِ مکتب تھے مورِخ لین پول کے مُطابق صلاح الدین ایوبی ڈسپلن کا بڑا سخت تھا آ پ نے عیاشی، تفریح اور آرام کو اپنے لیے اور فوج کیلے حرام قرار دیا آپ نے اپنی دماغی اور جِسمانی قوتوں کو دنیائے اِسلام کو مُستحکم کرنے میں لگا دیا صلیبیوں کو وہ یہاں سے نِکالنا چاہتا تھا
اور وہ فلسطین کو ہر صورت آزاد کرانا چاہتا تھا اُس نے یہیں مقاصد اپنی فوج کو دئیے
مِصر کا وائسرائے بن کر آپ نے جو پہلا خطاب کیا وہ یہ تھاا
خُدا نے مُجھے مِصر کی سر زمیں دی ہے اُس کی ذاتِ باری ممُجھے فلسطین ضرور عطا کرے گی
مگر بعد میں اُسے پتا چلا کہ اُس کا مُقابلہ صرف صلیبیوں سے نہیں بلکہ اپنے مُسلمان بھائیوں نے بھی آپ کی راہ میں بڑے بڑے حسیں جال بچھا رکھے ہیں
(جاری ہے)
قسط نمبر 2 لنک

https://blogspotfuny.blogspot.com/2019/01/2.html?m=1

About world of fun

Check Also

سلطان صلاح الدین ایوبی قسط نمبر 5

اُدھر صلاح الدین اپنے نائبین کو سامنے بٹھائے یہ زہںن نشین کرا رہا تھا کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *